پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 9 دہشتگرد گرفتار


گرفتار دہشتگردوں سے 2 آئی ای ڈی بم، 2768دھماکہ خیز مواد، 13 ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے گئے،ترجمان سی ٹی ڈی
لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب بھر میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9مبینہ دہشت گرد گرفتار کر لیے،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیوں کے دوران گرفتار دہشتگردوں سے 2 آئی ای ڈی بم، 2768دھماکہ خیز مواد، 13 ڈیٹونیٹر برآمد کر لیے گئے ہیں، حفاظتی فیوز، اسلحہ، نقدی، گولیاں و دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے،ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں میں اعظم خان، منصور، فاروق، شامی پرویز، محمد صدیق، عبدالمنان، اسماعیل، عبدالرزاق،محمد بلال شامل ہیں،لاہور سے بھی دہشت گرد عبدالرزاق گرفتار کیا گیا، دہشت گرد اہم تنصیبات، شخصیات اور سرکاری عمارات پر تخریک کاری کرنا چاہتے تھے،سی ٹی ڈی کے مطابق ایک روز میں پنجاب بھر میں 25 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے گئے، 7 روز میں 372 کومبنگ آپریشنز کے دوران 21 ہزار 111 افراد سے پوچھ گوچھ کی گئی جن میں سے 36 مشتبہ افراد کو گرفتار، 33 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں،ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ پنجاب بھر میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Recent Posts

اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر…

2 mins ago

سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ…

6 mins ago

بھارت کے ایک ہسپتال میں موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن، حاملہ خاتون اور بچہ دم توڑ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے شہر ممبئی میں موبائل فون کے ٹارچ کی روشنی میں…

7 mins ago

لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)گجرپورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔…

16 mins ago

علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کی انجری سے متعلقہ تحقیقاتی کمیٹی کی تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر

لاہور(قدرت روزنامہ ) احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی، انکوائری کمیٹی نے…

17 mins ago

سموگ تدارک سے متعلق کیس؛ ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے کسی بھی اقدام پر حکم امتناعی دینے سے روک دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے…

21 mins ago