انڈسٹریل ویسٹ ملے پانی سے شلجم، بند گوبھی، ساگ اور پالک کو سیراب کیا جا رہا تھا‘ڈی جی فوڈ اتھارٹی
لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گندے پانی سے سبزیاں اگانے والوں کے خلاف کریک ڈائون کر تے ہوئے سمن آباد ٹائون کے علاقے میں 80 کنال پر گندے پانی سے اگی سبزیاں تلف کر دیں . اس حوالے سے ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ انڈسٹریل ویسٹ ملے پانی سے شلجم، بند گوبھی، ساگ اور پالک کو سیراب کیا جا رہا تھا، زہریلے پانی سے اگائی گئی سبزیوں کو ٹریکٹر سے ہل چلا کر تلف کر دیا گیا .
سبزیوں کو سیراب کرنے کے لیے انڈسٹریل ویسٹ کا کیمیکل ذدہ پانی ہی دیا جا رہا تھا، سبزیوں کے لیبارٹری تجزیے میں آرسینگ، کولی فارم اور ہیوی میٹل کی موجودگی بھی پائی گئی . ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ زہریلے پانی سے اگائی جانیوالی سبزیوں میں موجود کیمیکلز کینسر جیسے موذی امراض کا باعث بن سکتے ہیں، منڈیوں میں پہنچنے والی سبزیوں کے نمونے بھی لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے جائیں گے،سیوریج کے پانی سے صرف غیر خوردنی فصلیں اور پلانٹس اگائے جاسکتے ہیں . انہوں نے کہا کہ عوام سے گزارش ہے کہ ایسے عناصر کیخلاف فوڈ اتھارٹی کو 1223پر اطلاع دیں .
. .