عمران خان ہیلی کاپٹر کی بجائے چارٹر طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے

نجی کمپنی سے حاصل کئے گئے چارٹر طیارے کی سکیورٹی سویپنگ کی گئی ،ائیر پورٹ تک زیرو ٹریفک کر دی گئی
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہیلی کاپٹر کی بجائے چارٹر طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوئے . تفصیلات کے مطابق پارٹی میں اعلی سطحی مشاورت کے بعد عمران خان کو لاہور سے راولپنڈی پہنچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کی بجائے چارٹر طیارے کے استعمال کا فیصلہ کیا گیا .

عمران خان کی روانگی سے قبل لاہور ائیر پورٹ پر نجی کمپنی سے حاصل کئے گئے چارٹر طیارے کی سکیورٹی سویپنگ کی گئی جس کے بعد عمران خان زمان پارک سے ائیر پورٹ کے لئے روانہ ہوئے . زمان پارک سے روانگی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے . سکیورٹی خدشات کی وجہ سے عمران خان کے زمان پارک سے ائیر پورٹ تک روٹ پر زیرو ٹریفک رہی .

. .

متعلقہ خبریں