وزیر اعظم کے اہم ترین معاون خصوصی نے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر وقار مسعود خان نے عہدے سے استعفیٰ دید یا . نجی ٹی وی کے مطابق وقار مسعود خان نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم عمران خان کو بھجوا دیا ، وزیر اعظم نے اکتوبر 2020 میں ڈاکٹر وقار مسعود خان کو وزیر مملکت کا درجہ دے کر اپنا معاون خصوصی مقرر کیا تھا .

یاد رہے کہ ڈاکٹر مسعود نے معاشیات میں پی ایچ ڈی اور بوسٹن یونیورسٹی میساچوسٹس ، امریکہ سے پولیٹیکل اکانومی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے اور اکنامکس میں ماسٹر ڈگری کے ساتھ ساتھ کراچی یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کررکھی ہے . ڈاکٹر وقار مسعود نے 2002 میں سیکرٹری کے طور پر پروموشن کے بعد اقتصادی امور ، خزانہ ، پٹرولیم اور ٹیکسٹائل جیسی اہم اقتصادی وزارتوں میں خدمات انجام دی ہیں . . .

متعلقہ خبریں