نامزد سپہ سالار جنرل عاصم منیر کے کمانڈ سنبھالنے کی پروقار تقریب جی ایچ کیو میں 29 نومبر کو ہو گی ، تیاریاں جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاک فوج کے17ویں سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کے کمانڈ سنبھالنے کی پروقار تقریب جی ایچ کیو میں 29 نومبر کو ہو گی . تقریب میں روایتی سٹک نئے آرمی چیف کے حوالے کی جائے گی .

خراب موسم کی صورت میں جی ایچ کیو کے وسیع و عریض ہال میں متبادل انتظامات بھی کئے جا رہے ہیں . آرمی ہیلی کاپٹرز تقریب کو محفوظ اور پروقار بنانے کیلئے اسٹیڈیم کے گردو نواح محو پرواز رہیں گے . منگل 29نومبر 2022ئ￿ کو نئے سپہ سالار پاکستان کیلئے تبدیلی کمان تقریب کی اہمیت کے پیش نظر ہاکی اسٹیڈیم‘ جی ایچ کیو کے اندر باہر حتیٰ کہ ملک بھر کے فضائی‘ آرمی اور نیوی کے مراکز میں بھی سکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کئے جا رہے ہیں .

تبدیلی کمان کی ماضی کی تقریبات کی طرح منگل 29نومبر 2022ئ￿ کو بھی عالمی معیار کی تقریب کی زمینی سلامتی اور فضائی تحفظ کیلئے آرمی ہیلی کاپٹرز میں SNIPERS (سنائپرز) سوار ہونگے جو ہمہ وقت اس قومی تقریب کے وقار میں اضافے‘فضائی نگرانی کیلئے محو پرواز رہیں گے . راولپنڈی کینٹ اور ہاکی اسٹیڈیم جی ایچ کیو کی طرف جانے والے راستوں پر حفاظتی نقطہ نگاہ سے ایک رات پہلے ہی ٹریفک بند کر دی جائیگی . جنرل عاصم منیر سپہ سالار پاکستان کی کمان سنبھالنے والے اعزازی شمشیر یافتہ پہلے آرمی چیف ہیں . انہیں وطن عزیز کے پہلے حافظ قر آن سپہ سالار پاکستان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے . جنرل عاصم منیر سپہ سالار پاکستان کی کمان سنبھالنے والے اعزازی شمشیر یافتہ پہلے ا?رمی چیف ہیں . انہیں وطن عزیز کے پہلے حافظ قر آن سپہ سالار پاکستان ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے .

. .

متعلقہ خبریں