طالبان کا سربراہ مرکزی بینک اور وزیرِ تعلیم کا تقرر

(قدرت روزنامہ)افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک کا کنٹرول سنبھالنے والے طالبان نے افغانستان کے مرکزی بینک کے سربراہ اور وزیرِ تعلیم مقرر کر دیئے ہیں . افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے ملا عبدالقہار کو سینٹرل بینک ڈی افغانستان کا قائم مقام سربراہ مقرر کیا ہے .

افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے حاجی محمد ادریس کے نام سے معروف ملا عبدالقہار نے بطور سربراہ مرکزی بینک اپنی تقرری کے بعد میٹنگ کے دوران عملے کو کام پر واپس لوٹنے کی ہدایت بھی کی . افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں بیشتر بینک بند ہونے کے باعث پریشان افغان عوام کے لیے سینٹرل بینک کے سربراہ کی یہ تعیناتی اہم اور خوش آئند ہے . افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے ہمت اخوندزادہ کو قائم مقام وزیرِ تعلیم مقرر کیا گیا ہے . نو منتخب قائم مقام افغان وزیرِ تعلیم ہمت اخوندزادہ کا منعقدہ میٹنگ میں کہنا ہے کہ طالبان لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پرعزم ہیں . انہوں نے یہ بھی کہا کہ شرعی قوانین کی حدود میں رہتے ہوئے تمام کام کیئے جائیں گے . واضح رہے کہ افغانستان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد طالبان کی جانب سے اب یہ اعلان سامنے آیا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کی قیادت مذہبی اسکالرز کریں گے . طالبان رہنماؤں کی جانب سے حامد کرزئی اور مزید افغان سیاسی قائدین سے رابطوں میں تیزی آ گئی ہے . . .

متعلقہ خبریں