لاہور(قدرت روزنامہ)معروف گلوکار جواد احمد نے انکشاف کیا ہے کہ سیاست میں آنے کے بعد اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر تنقید کے سبب اب مجھے کوئی کنسرٹ میں نہیں بلاتا ہے۔
مشہورِ زمانہ گانا ’’مہندی کی یہ رات ‘‘کے گلوکار جواد احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے گلوکاری کے کیریئر سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ گلوکاری کے شعبے میں دو طرح کہ کام ہوتے ہیں، ایک آپ میوزک کمپوز کر رہے ہوں اور دوسرا کہ آپ گا رہے ہوں۔جواد احمد نے کہا ہے کہ جب سے میں نے سیاست میں قدم رکھا ہے اور جس طرح سے عمران خان کی مخالفت کی ہے اب مجھے کوئی کنسرٹس کے لیے بلاتا ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی موقف کی وجہ سے میرا میوزک کا کام 95فیصد تک ختم ہوچکا ہے، لوگ کہتے ہیں کہ اسے رہنے دو یہ متنازع شخص ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں عمران خان سمیت دوسری سیاسی جماعتوں پر بھی تنقید کرتا ہوں، پرانی سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ میں پاکستان کے عام عادمی کی بات کرتا ہوں اور عام آدمی کے لیے جماعت بنانا چاہتا ہوں، پرانی جماعتیں میری جماعت بننے دینا نہیں چاہتی ہیں۔
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…
ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…
برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…