طالبان کنٹرول کے بعد پاک افغان تجارت 50 فیصد بڑھ گئی

(قدرت روزنامہ)افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت 50 فیصد بڑھ گئی . یہ دعویٰ افغان میڈیا کی جانب سے سامنے آیا ہے .

افغان چیمبر آف کامرس کے مطابق بینکنگ نظام غیر فعال ہونے کے باعث مشکلات ہیں . افغان چیمبر آف کامرس کا مزید کہنا ہے کہ اس صورتِ حال کے باوجود گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ دیکھا گیا . افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے دھاتوں کی برآمدات پر تاحکمِ ثانی پابندی عائد کر دی ہے . طالبان کے اقتصادی اور مالیاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک ان دھاتوں کی قیمت انتہائی کم دی جا رہی ہے . . .

متعلقہ خبریں