پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی،عوام کو خوشخبری سنا دی گئی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہیکہ پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو خط ارسال کیا ہے جس حوالے سے انہوں نے بتایاکہ

کچھ روز قبل تمام ٹیلی کام آپریٹرزکی جانب سے وزارت آئی ٹی کوخط لکھا گیا، خط میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے گوگل کو ادائیگی روکنے کے خدشات کا اظہارکیا گیا، پھر ہم نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔ امین الحق نے کہا کہ ٹیلی کام انڈسٹری پہلے ہی مشکلات کا شکارہے، اس طرح کے فیصلے معاملات مزید خراب کرسکتے ہیں، اسٹیٹ بینک کے ادائیگی روکنے سے پاکستان میں پیڈ گوگل ایپلی کیشن سروسز معطل ہوجائیں گی جب کہ بین الاقوامی اداروں کو ادائیگی روکنے کا عمل پاکستان کی ساکھ متاثرکرسکتا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ پاکستان میں فری گوگل ایپلی کیشنز کی سروسز برقرار رہیں گی البتہ پیڈ ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ وزیرخزانہ معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کو ادائیگی جاری رکھنے کی ہدایت کریں۔

Recent Posts

ہزارہ ثقافت قومی وحدت اور اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیتی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ہزارہ کلچر ڈے پر تمام ہزارہ کمیونٹی کو…

5 mins ago

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ کی ملاقات

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ڈیفنس فورسز آسٹریلیا کے سربراہ جنرل اینگس جے…

24 mins ago

آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے پرواز کرنے والے کمرشل طیارے پر کام جاری

ایٹلانٹا(قدرت روزنامہ)امریکہ کی ایک مقامی کمپنی ایسے ہائپر سونک طیارے پر کام کر رہے ہیں…

30 mins ago

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیرسردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو گرفتار کرلیا گیا…

43 mins ago

این اے 148 ضمنی انتخاب، پیپلزپارٹی نے میدان مار لیا

ملتان(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے علی…

1 hour ago

آئی ایم ایف نے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں…

7 hours ago