فضائی سفر کے دوران پیسے بچانے ، قطاروں اور تناؤ سے بچنے کا طریقہ

برازیلیا (قدرت روزنامہ) برازیل سے تعلق رکھنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ نے 2022 میں سفر کی بڑھتی ہوئی لاگت اور اس میں کمی کی اہم تجاویز شیئر کی ہیں . 34 سالہ جیسیکا لیونس دو سال سے کیبن کریو کے طور پر کام کر رہی ہیں .

ڈیلی سٹار کے مطابق جیسیکا کا کہنا ہے کہ اس کے مشورے پر عمل کرنے سے آپ کو پیسے بچانے ، قطاروں اور تناؤ سے بچنے میں مدد ملے گی .

جیسیکاکے مطابق اس سال تعطیلات کے دوران سفر میں پچھلے سال کے مقابلے سے بھی اضافہ متوقع ہے . دو مشکل سالوں کی سفری پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے بعد مسافروں کی تعداد تین سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کی امید ہے .

فلائٹ اٹینڈنٹ نے مشورہ دیا ہے کہ فلائٹ کے آخری وقت پر بکنگ نہ کریں بلکہ بکنگ پہلے ہی کرلیں . اس کے علاوہ کوشش کریں کہ علی الصبح کی فلائٹ کا انتخاب کریں، اس وقت ایئر پورٹ پر رش کم ہوتا ہے جس سے آپ انتظار کی کوفت سے بچ سکتے ہیں . انہوں نے مشورہ دیا کہ پرواز پر سوار ہونے والے آخری شخص نہ بنیں ، خاص طور پر اگرآپ کے پاس ایک سے زیادہ آئٹمز ہیں تو ایسا ہرگز نہ کریں کیونکہ اس طرح آپ کو چیکنگ کے صبر آزما مرحلے سے گزرنا پڑے گا . جیسکا کے مطابق کسی ویب سائٹ یا ایجنٹ کے بجائے براہ راست ایئر لائن سے رابطہ کرکے ٹکٹ بک کریں، اس طرح آپ کافی پیسے بچا سکتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں