عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئے تو اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے، شیخ رشید کا دعویٰ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے نکل آئےتو567نشستیں خالی ہونگی اور اپریل میں جنرل الیکشن ہونگے .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میں پہلے ہی کیبینیٹ میں کہتا تھا کہ اسمبلیاں تھوڑدیں اور الیکشن میں جائیں، ہم تصادم کی بجاے الیکشن کی شرط پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں،پنجاب کی بےبس پولیس فیض آباد میں اسٹیج نہیں لگواسکی .

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر داخلہ نے خوف وحراس پیدا کیالیکن عوام کا سمندر الیکشن کےلیے ریفرنڈم تھااعظم سواتی کی گرفتاری الیکشن سےخوفزدہ حکومت کی سازش ہے،77وزراءعوام میں نہیں جاسکتےگھروں میں قیدوبندہیں تباہ حال معیشت اورسنگین سیاسی بحران قومی سلامتی کے لیےخطرہ ہیں، ہماری لڑائی چوروں سے ہے چوکیداروں سےنہیں .

. .

متعلقہ خبریں