راولپنڈی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ کے پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بولر حارث رؤف کی گیند اظہر علی کے ہیلمٹ پر جا لگی .
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز "کے مطابق اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگنے پر اظہر علی نے کچھ دیر آرام کیا اور پھر دوبارہ پریکٹس سیشن میں شریک ہوگئے،بعد ازاں قومی ٹیم کے ڈاکٹر نے اظہر علی کا معائنہ بھی کیا اور اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اظہر علی بالکل ٹھیک ہیں .
واضح رہے کہ 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، جبکہ پاکستان اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں یکم دسمبر سے کھیلا جائے گا،انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے .
. .