بھارتی اداکارہ عرشی خان نے افغان کرکٹر سے شادی کا فیصلہ واپس لے لیا

(قدرت روزنامہ)بھارتی اداکارہ عرشی خان نے افغانستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر افغان کرکٹر سے شادی نہ کرنے کا عندیہ دے دیا . اداکارہ نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں نہیں لگتا کہ اُن کے گھر والے اب اس رشتے کو جاری رکھنے کے حق میں ہوں گے .

ہیما مالنی نے ماضی میں اپنے دورۂ افغانستان کو یاد کرلیا عرشی خان کے مطابق ان کے والد نے اپنے ایک دوست کے بیٹے سے ان کی منگنی کروائی تھی جو افغانستان کرکٹ ٹیم کا کھلاڑی ہے . انہوں نے کہا کہ رشتہ گھر والوں نے کروایا تھا تاہم منگنی کے بعد ہم اچھے دوست بھی بن گئے تھے . اسرا بلگیچ کو افغانستان کی خواتین کے مستقبل کیلئے تشویش عرشی خان نے کہا کہ افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد اب یہ رشتہ مزید قائم نہیں رہ سکے گا، گھر والے جلد بھارت میں ہی کوئی نیا رشتہ تلاش کریں گے . . .

متعلقہ خبریں