قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی، عمران خان

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک ہماری تحریک جاری رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ رات راولپنڈی میں کامیاب پاور شو پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور آزادی مارچ جلسے کے فضائی مناظر کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز ملک بھر سے لوگ بڑی تعداد میں آزادی مارچ میں شریک ہوئے، آزادی مارچ میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی تک ان کی تحریک جاری رہے گی۔
گزشتہ رات چئیرمین تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے میں اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ فیصلہ کیا ہے تمام اسمبلیوں سے نکل جائیں، فیصلہ کیا ہے اب اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، اپنے تمام وزرائے اعلٰی سے بات کرلی ہے، اب پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کروں گا، ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہ کرنا چاہتے، معاشی حالات پہلے ہی بُرے ہیں توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، ہم ملک میں تباہی مچانے کے بجائے کرپٹ نظام سے باہر نکلیں گے، اسلام آباد نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز اور زرداری کو ملک کے دیوالیہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کے اربوں ڈالرز باہر پڑیں ہیں، اصل عوام کا ہے کو مسلسل دلدل میں دھنستی جا رہی ہے، ملک کے معیشت تباہ حال ہے، انڈسٹری بند ہو رہی ہے، کسان کا برا حال ہے، ملک کے فیصلے کرنے والوں کو بتا رہا ہوں کہ ملک ڈوب رہا ہے، جب ملک کی معیشت گرتی ہے تو قومی سلامتی کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے، الیکشن جب بھی ہوں جیتنا ہم نے ہی ہے، آج یہاں الیکشن کیلئے نہیں آیا بلکہ یہ بتانے آیا ہوں کہ ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کا حل الیکشن ہی ہیں، ملک بچانے کیلئے الیکشن چاہتا ہوں۔
پی ٹی آئی چئیرمین نے وزیر آباد حملے کے حوالے سے انکشاف کیا کہ گولی چلانے والے کو پکڑنے پر معظم کوقتل کیا گیا، معظم کو نیچے والے ملزم کی نہیں گولی اور شوٹرکی طرف سےماری گئی، ان کا پلان تھا نیچے گولی چلانے والے کو اسی وقت ختم کر دیں گے، مجھے ایجنسیز کے اندرسے خبریں آئی تھی، یہ پہلے میرے خلاف مذہب کے حوالے سے پروپیگنڈا کریں گے، پھر یہ کہیں گے کسی مذہبی جنونی نے قتل کردیا، مجھے ان کے پلان کا پہلے ہی پتا تھا۔

Recent Posts

خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا سیکریٹری جنرل بنانے کی تجویز آگئی

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو ن لیگ کا…

3 mins ago

پی آئی اے کی خریداری میں مقامی سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کے مالدار خاندانوں نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی…

11 mins ago

آج بالائی پنجاب، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر…

14 mins ago

شعبۂ صحت میں پاکستان کا اعزاز، ڈاکٹر شہزاد 100 عالمی رہنماؤں میں شامل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کو شعبہ صحت میں ایک اور اعزاز حاصل ہوگیا، ڈاکٹر شہزاد…

24 mins ago

سمیں بلاک کرنے میں رکاوٹ بننے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) موبائل سمیں بلاک کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے…

35 mins ago

پولیس کی زمینوں پر پیٹرول پمپ، دکانیں، فلیٹ اور دفاتر کی تعمیر کا انکشاف

کراچی(قدرت روزنامہ) پولیس ویلفیئر کے نام پر تھانوں میں کمرشل سرگرمیاں کرنے کے کیس میں…

45 mins ago