’استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں‘

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ اسمبلی استعفوں سے متعلق عمران خان کے حکم پر فوری عمل ہوگا، استعفے، اسمبلی تحلیل اور حکومت سے نکلنے کے لیے تیار ہیں، خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے ہر حکم پر من و عن عمل درآمد کرے گی . تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاسی بحران کے خاتمے کا واحد حل نئے اور شفاف انتخابات ہیں، امپورٹڈ حکومت ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے تو الیکشن کا اعلان کرے، ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے بال اب امپورٹڈ حکومت کے کورٹ میں ہے .


دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر خیبرپختونخوا میں اپوزیشن متحرک ہوگئی ہے اور خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے خلاف عدم اعتماد سمیت دیگر آپشنز پر غورکیا جائے گا، اس حوالے سے اے این پی رہنما سردار بابک نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے، 10سال تک صوبے کو لوٹنے والے اب کیوں بھاگ رہے ہیں .
گزشتہ رات چئیرمین تحریک انصاف نے راولپنڈی جلسے میں اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ فیصلہ کیا ہے تمام اسمبلیوں سے نکل جائیں، فیصلہ کیا ہے اب اس کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہیں گے، اپنے تمام وزرائے اعلٰی سے بات کرلی ہے، اب پارلیمانی پارٹی سے ملاقات کروں گا، ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہ کرنا چاہتے، معاشی حالات پہلے ہی بُرے ہیں توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، ہم ملک میں تباہی مچانے کے بجائے کرپٹ نظام سے باہر نکلیں گے، اسلام آباد نہیں جائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں