اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پچھلے دورِ حکومت میں پاکستان یوتھ پروگرام کا آغاز کیا گیا اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کیے۔اسلام آبا د میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان یوتھ پروگرام میں نوجوانوں کو زیرو ٹیکس پر مراعات دی گئیں، پروگرام میں نوجوانوں کو ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے جیسے منصوبے شامل تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ چھوٹے کاروباروں میں نوجوانوں کو سہولتیں بھی فراہم کی گئیں، پچھلی حکومت نے اس پروگرام کا نام بدل کر کامیاب جوان پروگرام رکھ دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے چارٹر آف اکانومی کے وژن سے تمام ادارے مضبوط ہوں گے۔مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کی 66 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اسموگ کے بڑھتے ہوئے چیلنج کے پیش نظر لاہور…
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…