سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں گذشتہ روز ٹریفک کے المناک حادثے میں 9 افراد افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو زخمی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں . اطلاعات کے مطابق حادثہ الرین، وادی الدواسر شاہراہ پر پیش آیا .

مسافروں کو لے جانے والی دو گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں . حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریاض ریجن کے شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے اہلکار جائے حادثہ پرپہنچ گئے . سعودی ہلال الاحمر کا کہنا ہے کہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا . ہلال احمر کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو جمعے کی صبح اس کی اطلاع ملی تھی . حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑیوں میں سوار 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہیں . زخمیوں کو وادی الدواسر اورنیہ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے . مرنے والوں کی نعشوں کو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا . ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا

. .

متعلقہ خبریں