لاہور(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر کی قدر میں جاری اضافہ آج بھی نہیں رکا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ اپنی قدر کھو رہا ہے . آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی ڈالر مہنگا ہوا ہے .
انٹربینک میں ڈالر 6 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ہے .
گزشتہ ہفتے انٹر بینک کے آخری کاروباری سیشن میں ڈالر 223 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا . دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 707 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42229 پر آ گیا ہے . اسٹاک ایکسچینج کے ماہر محمد سہیل کے مطابق شرح سود میں غیر متوقع اضافے پر اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان پایا جاتا ہے . علاوہ ازیں حکومت نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں استحکام کے لئے اہم فیصلے کئے ہیں . اس تناظر میں اوپن مارکیٹ سے ڈالرز خریدنے کی سالانہ حد ایک لاکھ ڈالر سے کم کرکے 50 ہزار ڈالر کردی گئی ہے . اس کے علاوہ فاریکس ڈیلرز اور منی چینجرز کسی بھی شخص کو ایک دن میں 5 ہزار ڈالر سے زیادہ فروخت نہیں کرسکیں گے . حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ اوپن مارکیٹ میں سٹے بازی اور ڈالر مافیا کو کنٹرول کرنے کے لئے کیا گیا ہے . اسٹیٹ بینک اس حوالے سے جلد ہی فارن ایکسچینج مینول میں ترمیم کا نوٹی فکیشن بھی جاری کرے گا .
. .