ایک اور خاتون پر تشدد کی ویڈیو وائرل ، پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، لیکن آخر معاملہ کیا تھا ؟ افسوسناک انکشاف

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عثمان مرزا کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور درندہ صفت شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ ایک خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا رہاہے ، اس دوران خاتون ہاتھ جوڑ کر مسلسل معافیاں مانگتی دکھائی دیتی ہے تاہم پولیس نے سراغ لگایا اور اسے پکڑ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر سی پی او محمد حسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے فیلڈ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات بھیجے جس کے بعد خاتون پر تشدد کرنے والے ملزم حماد شاہ کو ایئر پورٹ پولیس نے ٹریس کرتے ہوئے حراست میں لیا ۔راولپنڈی پولیس کا کہناہے کہ خواتین پر جبر و تشدد قطعا برداشت نہیں، راولپنڈی پولیس ایسے ملزمان کےخلاف زیرو ٹالیرنس پالیسی پر کارفرماہے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کہا جارہاہے کہ حماد شاہ مانی یہ شخص لڑکی کی طلاق کروا کر خود شادی کرنا چاہتا تھا اور خواہش پوری نہ ہونے پر تشدد کا نشانہ بنایا ۔پولیس کو گمنام ویڈیو ملی تھی لیکن مہارت کے ساتھ ٹریس کرتے ہوئے اسے دھر لیا گیا ۔

Recent Posts

آئی ایم ایف اورورلڈبینک نوآبادیاتی نظام کی جدید شکل ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیردفاع خواجہ آصف نے آئی ایم ایف کو پاکستان کی خودمختاری…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

6 hours ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

6 hours ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

6 hours ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

6 hours ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

6 hours ago