ناک میں اسپرے سے کورونا وائرس کا علاج


لاہور (قدرت روزنامہ)ناک میں اسپرے کے ذریعے کورونا وائرس کا علاج دریافت کر لیا گیا . لاہور میں واقع یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز برطانوی اداروں کے اشتراک سے اس کا کلینکل ٹرائل کرے گی .

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان کے مطابق ٹرائل کے آغاز کے لیے برطانوی سائنسدان ڈاکٹر آئزک جان لاہور پہنچ گئے .
برطانوی سائنسدان کی جانب سے کورونا کے علاج کے لیے نیزل اسپرے کی افادیت کو جانچا جائے گا . نیزل اسپرے کا ٹرائل لاہور جنرل اسپتال کے اشتراک سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ہو گا . فیز ٹو بی کلینکل ٹرائل میں 80 رضا کاروں کو شامل کیا جائے گا، پاکستانی ریسرچ ٹیم کی قیادت پروفیسر احسن وحید اور پروفیسر ثاقب محمود کریں گے .
نیزل اسپرے پودوں سے کشید کردہ ایک قدرتی پراڈکٹ ہے، جس کا 10 سال سے یورپی اور شمالی امریکا میں بطور اینٹی وائرل اسپرے استعمال ہو رہا ہے . کلینکل ٹرائل جنوری 2023ء تک مکمل کر لیا جائے گا، نتائج مثبت آنے پر اسپرے کو کورونا کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جائے گا .
اس کلینکل ٹرائل کے لیے فنڈز امریکی کمپنی فراہم کرے گی،جس کے کامیاب انعقاد کے لیے یو ایچ ایس کے ریسرچرز کی تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے . یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان کے مطابق برطانوی ڈاکٹر آئزک جان نے ٹرائل کے پروٹوکولز سے آگاہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں