عمران خان کو طلبی کا نوٹس نہیں ملتا، نیب کی نظر کی حد ن لیگی قیادت پر ختم ہو جاتی ہے ، مریم اورنگزیب

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ نیب کا ایمان عمران خان فری احتساب ہے ، 126اب روپے کے بی آر ٹی کے کھڈے بنائے گئے ، عمران خان نے اے ٹی ایمز کو غیر قانونی ٹھیکے دیے لیکن عمران خان کو کوئی طلبی کا نوٹس نہیں ملتا ، نیب کی نظر کی حد مسلم لیگ ن کی قیادت پر ختم ہو جاتی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہبا زشریف کو 12اگست کو طلبی کانوٹس ملا، شہباز شریف کو اس سے قبل طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملا ، اربوں کی کرپشن کا الزام اب 45لاکھ تک پہنچ چکا ہے ، اپوزیشن کےساتھ تماشے کی قلعی کھل چکی ہے ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہباز شریف کو موصول طلبی کے نوٹس کا جواب جمع کر ادیا ہے ،ہم جواب جمع کرانے آئے تو نیب والوں نے حصار میں لے لیا، شہباز شریف دس سال تک پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہے اور انہوں نے بہت سارے فیصلے کئے اور بجلی کے منصوبے لگائے ، شہبا زشریف نے چیلنج کیاہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت کر دیں ، ن لیگ کے منصوبے گروی رکھ کر عمران حکومت پیسے لے رہی ہے ۔

Recent Posts

پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں صرف عمران خان کا بلاک ہے ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago

بجٹ میں ٹیکسز اور بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاج، بل جلا دیے

اسلام آباد / راولپنڈی / پشاور(قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے…

2 hours ago

منال خان کو بیٹے کی پیدائش کے بعد شادی کی پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کو مداح کی جانب سے…

2 hours ago

انوشے اشرف کے شوہر کا نام اور تصاویر منظرِ عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ…

2 hours ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت نے اسلام آباد اور نئی دہلی میں سفارتی چینل…

2 hours ago

کراچی؛ فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کونسلر قتل، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ…

3 hours ago