وہاڑی سے لاہور آنے والی ماں بیٹی کا بھی کوئی قصور تھا؟ اقرار الحسن نے سوال اٹھا دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) اینکر پرسن اقرار الحسن نے لاہور میں ماں بیٹی کے ساتھ پیش آنے والے اجتماعی زیادتی کے واقعے پر پاکستانیوں کے سامنے سوال رکھ دیا۔

اپنے ایک ٹویٹ میں اقرار الحسن نے کہا کہ ” وہاڑی سے لاہور آنے والی ماں بیٹی کا بھی کوئی قصور تھا جن کے ساتھ ریپ کیس میں پہلے سے دو بار سزا یافتہ رکشے والے اور اس کے ساتھی نے زیادتی کی؟”

اینکر پرسن کا مزید کہنا تھا کہ ” بندگانِ خدا ! اگر آپ واقعی چاہتے ہیں کہ ہمارا پیارا ملک نیک نام ہو تو آئیے مل کر معاشرے کے اِن بدکرداروں کے خلاف آواز بلند کریں۔”

خیال رہے کہ گزشتہ شب ضلع وہاڑی کی تحصیل میلسی سے لاہور آنےوالی ماں بیٹی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ماں بیٹی ٹھوکر نیاز بیگ بائی پاس پر اتریں، جہاں سے وہ آفیسرز کالونی میں اپنی بہن کے گھر جانے کے لیے رکشہ پر سوار ہوئیں۔ رکشہ ڈرائیورعمر فاروق اور اس کا ساتھی منصب انہیں ایل ڈی اے ایونیو میں ویران جگہ پر لے گئے جہاں دونوں نے خاتون اور اس کی 15 سالہ بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے میں ملوث ایک ملزم کو اب تک گرفتار کیا جاچکا ہے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی میں فارورڈ نہیں صرف عمران خان کا بلاک ہے ، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پی ٹی…

2 hours ago

بجٹ میں ٹیکسز اور بجلی کی قیمت میں اضافے کیخلاف تاجروں کا احتجاج، بل جلا دیے

اسلام آباد / راولپنڈی / پشاور(قدرت روزنامہ) حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے…

2 hours ago

منال خان کو بیٹے کی پیدائش کے بعد شادی کی پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ منال خان کو مداح کی جانب سے…

2 hours ago

انوشے اشرف کے شوہر کا نام اور تصاویر منظرِ عام پر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف آر جے، ٹی وی میزبان اور اداکارہ…

3 hours ago

پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان اور بھارت نے اسلام آباد اور نئی دہلی میں سفارتی چینل…

3 hours ago

کراچی؛ فائرنگ سے پیپلز پارٹی کا کونسلر قتل، پولیس نے ٹارگٹ کلنگ قرار دیدیا

کراچی(قدرت روزنامہ)عوامی کالونی تھانے کی حدود کورنگی صنعتی ایریا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ…

3 hours ago