ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کی ایک اور جوڑی بننے کو تیار ہے جس کا واضح اشارہ اداکار ورون دھون نے دیا ہے۔اپنی نئی فلم ‘بھیڑیا’ کی تشہیر کے لیے اداکارہ کریتی سینن اور ورون دھون بھارتی ڈانس شو ‘جھلک دکھلا جا’ کے مہمان بنے جہاں ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا۔
دوران شو کرن جوہر کے ایک سوال پر ورون نے کہا ‘کریتی کا نام کسی کے دل میں ہے’، جس پر کرن نے سوال کیا ‘کس کے دل میں ہے؟’
جواب میں ورون نے مسکراتے ہوئے کہا ‘ایک آدمی ہے جو اس وقت ممبئی میں نہیں ہے اور وہ دیپیکا کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہے’۔پربھاس اور دیپیکا پڈوکون ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘پراجیکٹ کے’ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ کریتی اور پربھاس کے رشتے کی خبریں اس وقت شروع ہوئیں جب ایک پروگرام کے دوران کریتی سے سوال پوچھا گیا کہ وہ کارتک آریان، ٹائیگر شروف اور پربھاس میں سے کس سے فلرٹ ، ڈیٹ اور شادی کرنا پسند کریں گی۔
جواب میں بھارتی اداکارہ نے کہا وہ ‘ڈیٹ ٹائیگر، فلرٹ کارتک جب کہ شادی پربھاس سے کرنا پسند کریں گی’۔پربھاس اور کریتی جلد فلم ‘آدی پرش’ میں سیف علی خان کے ہمراہ دکھائی دیں گے۔
نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ماضی میں حکمران اپنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے تمام 6 بل قائم…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر فوجی سربراہان…