اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماہر معاشیات اورپی ٹی آئی حکومت میں وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کے مقابلے بہت کم ہیں ، دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں، پیر کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یکم جنوری 2022کوپیٹرول کی قیمت 142.32روپے فی لیٹرتھی، جب خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل سے اوپرتھی،مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایل،ایکس چینج ایڈجسٹمنٹ کے بعد قیمت 200روپے ہونی چاہیے،
تیل کی قیمتیں اب روس اور یوکرین سے پہلے کے مقابلے بہت کم ہیں،ماہر معاشیات نے بتایا کہ خام تیل 2022کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے، ایک سال پہلے پیٹرول کی مقامی قیمت 113.48روپے فی لیٹر تھی، جب کروڈتیل 75ڈالر فی بیرل سے نیچے تھا،ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں اسحاق ڈار کتنی پیٹرول کی قیمت گراتے ہیں، قیمتوں میں 25روپے فی لیٹر کی کمی ہونی چاہیے۔
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…
باجوڑ (قدرت روزنامہ) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق…
ضلع ہرنائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی اطلاع پر سیکیورٹی…
جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا، عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ…
عالمی سطح پر دوست ممالک سے ملکر اِس بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب…
یہ فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیا گیا،…