پولیوکاخاتمہ نا ممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا ،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بہت سے ممالک نے پولیو کو بھرپور محنت اور کوششوں کے ساتھ ختم کیا ہے پولیوکاخاتمہ نا ممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا . یہ بات انہوں نے پیر کو صوبے کے 6 اضلاع کی 203 یونین کونسلز میں شروع ہونے والے 7 روزہ انسداد پولیو مہم پر پیغام میں کہی .

انسداد پولیو کا مقصد ملک و معاشرے سے پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ اوراپنے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے، پولیو کا بروقت علاج نہ ہونے کے باعث بچے عمر بھر کی معذوری کا شکار ہوتے ہیں .
انہوں نے کہاکہ بہت سے ممالک نے پولیو کو بھرپور محنت اور کوششوں کے ساتھ ختم کیا ہے پولیوکاخاتمہ نا ممکن نہیں البتہ مشکل ضرور ہے جس کیلئے ہم سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا پولیو مہم میں علمائے کرام، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتب فکر سمیت میڈیا کا کردار کلیدی ہے . انہوں نے کہاکہ تمام مکتبہ فکرکے یکجاہونے کی وجہ سے کسی حدتک اس بیماری پر قابو پانے میں ہم کامیاب ہورہے ہیں،
ہم پولیو ورکرز کو ان کی انتھک محنت پر سلام پیش کرتے ہیں،پولیووائرس کے خاتمے کیلئے مستقل مزاجی کے ساتھ جدوجہد کی ضرورت ہے . انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں جنوری سال 2021 سے اب تک پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہ ہونا خوش آئند ہے ہمارا بھی مقصد یہی ہے کہ کس طرح سے اس موذی مرض کا خاتمہ یقینی ہوسکے تاکہ ہمارا ملک بھی پولیو سے پاک ہو . انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے پولیو ورکرز کو پولیو مہم کے دوران مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں