کوئٹہ(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر داخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ قیدیوں کے جیل میں گزرے ہوئے وقت کو کارآمد بنانے کیلئے ہنر دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، مچھ سے بازیاب ہونے والے کانکنوں کے حوالے سے معلومات لے رہاہوں۔ یہ با ت انہوں نے پیر کو کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل ہدہ کادورے کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی۔
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو کے کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل ہدہ دورے کے موقع پر چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی دی گئی ۔صوبائی وزیر داخلہ ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی خواہش ہے کہ جیلوں کی صورتحال میں محکمے میں بہتری آئے قیدیوں کو سہولت دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قیدیوں کے جیل میں گزرے ہوئے وقت کو کارآمد بنانے کیلئے ہنر دینے کیلئے اقدامات کررہے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ جیل کا دورہ کیا بیروکوں میں قیدیوں کی سہولیات کی جائزہ لیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے جیل خانہ جات ملازمین کے وسائل کے مطابق سہولیات دینگے۔ انہوں نے کہاکہ مچھ سے بازیاب ہونے والے کانکنوں کے حوالے سے معلومات لے رہاہوںکانکنوں کی بازیابی سے متعلق زیادہ علم نہیں شہر سے باہر تھا۔
لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…
نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…