اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہوتو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا: وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اقلیت میں ہے اوراقلیت میں ہی رہے گی، اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں،عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں۔ تحریک عدم ا عتماد کا جسے شوق ہے، وہ لے آئے۔ اسمبلی ان سیشن ہوتوتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی اورنہ ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں چیئرمین شکیل مسعود حسین،سیکرٹری جنرل میاں عامر محمود، ناز آفرین سہگل اورچیئرمین نئی بات میڈیا نیٹ ورک چوہدری عبدالرحمان شامل تھے۔ملاقات میں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی، وزیراعلیٰ کی ایسوسی ایشن کو واجبات کی جلد ادائیگی کی یقین دہانی کروائی گئی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات آصف بلال لودھی،سابق پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ جی ایم سکندر،پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ اقبال چودھری، ڈی جی پی آر افراز احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
چودھری پرویز الٰہی نے پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب چیئرمین اور عہدیداروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ پی بی اے کے نومنتخب چیئرمین شکیل مسعود اور دیگر عہدیداران میڈیا انڈسٹری کی ترقی کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران خان جب کہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل کردیں گے۔ ہم عمران خان کی ہدایت پر اسمبلی توڑنے کیلئے ہروقت تیار ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں ہمیں اکثریت حاصل ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کے اراکین کی تعداد191ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اقلیت میں ہے اوراقلیت میں ہی رہے گی، اپوزیشن والے صرف نعرے لگا سکتے ہیں،عدم اعتماد لانا ان کے بس کی بات نہیں۔ تحریک عدم ا عتماد کا جسے شوق ہے،وہ لے آئے۔ اسمبلی ان سیشن ہوتوتحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں ہوسکتی اورنہ ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جاسکتا ہے، اسمبلی کا اجلاس ہورہا ہوتو گورنر راج بھی نہیں لگ سکتا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم نے تمام کام آئین اورقانون کے دائرے میں رہ کرکیے ہیں اورکررہے ہیں۔ وفاقی حکومت نے معیشت کا برا حال کردیا ہے۔ عوام پی ڈی ایم کی حکومت کو جھولیاں اٹھا کربددعا ئیں دے رہے ہیں۔ شہبازشریف کو صرف مانگناآتا ہے اوروہ صرف اچھے طریقے سے مانگ سکتا ہے، بھکاری بھی ایک در پر بار بار بھیک مانگنے آئے توگھر والے دروازہ بند کردیتے ہیں، شہبازشریف نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک پائی بھی نہیں دی۔ ہم نے اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کی آباد کاری اوربحالی کا کام کیا ہے۔

Recent Posts

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

5 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

14 mins ago

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے کی کمی ریکارڈ

انٹربینک میں امریکی ڈالر277 روپے 60 پیسے پر آگیا کراچی (قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے آخری…

28 mins ago

سرکاری محکموں کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام مرتب کرنےکی ہدایت

سرکاری محکمے اکتیس دسمبر دوہزارچوبیس تک ترقیاتی بجٹ کی تیاری کی ٹیمز تشکیل دیں گے…

34 mins ago

چھٹیاں بڑھادی گئیں، پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن لگے گا، مریم اورنگزیب

لاہور اور ملتان میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، تعمیراتی کام پر ایک ہفتے کے لیے پابندی…

46 mins ago

پہلے ٹی20 میں رضوان کی سب سے بڑی غلطی جو امپائرز کی نظروں بچ گئی

برسبین (قدرت روزنامہ)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان شیڈول سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں قومی…

46 mins ago