گریٹر اقبال پارک واقعہ، تفتیشی ٹیم نے متاثرہ خاتون کے کپڑے تحویل میں لے لئے

لاہور(قدرت روزنامہ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کا معاملہ ، تفتیشی ٹیم نے یوم آزادی پر پہنے گئے خاتون کے کپڑے تحویل میں لے لئے ۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر خاتون کے زیب تن کپڑے فرانزک بھجوائے جائیں گے ، کپڑوں کی مدد سے ملزمان کے فنگر پرنٹ حاصل کئے جائیں گے ۔ ٹک ٹاکر خاتون سے کس کس نے دست درازی کی کوشش کی ، پتہ لگایا جائے گا ۔
یاد رہے کہ گریٹر اقبال پارک واقعے پر پنجاب حکومت نے واضح موقف اپناتے ہوئے ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کرنے والوں کو سخت سزا دلوانے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو حکامات بھی جاری کیے تھے ۔
14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد ، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا ۔
لاہور پولیس نے راوی روڈ ، بادامی باغ ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لاری اڈا منتقل کر دیا تھا ۔

Recent Posts

مقبوضہ جموں و کشمیر، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے:مریم نواز

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے…

19 mins ago

آئی جی پنجاب پر اعتبار نہیں، بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں، شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا ممکنہ احتجاج…

22 mins ago

کوئٹہ میں پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ، 4 نوجوان بازیاب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار…

24 mins ago

شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو بڑا دھچکا لگ گیا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ) بھارت میں شوہر سے پیسے چھپانے والی خاتون کو دھچکا لگ گیا…

44 mins ago

جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی (قدرت روزنامہ)سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو ہلاک…

47 mins ago

رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاسٹ بولر رانا نوید الحسن کو افغانستان انڈر…

51 mins ago