استعفوں کا معاملہ، ترجمان کے پی حکومت کا ناراض ارکان کو سامنے آکر مخالفت کرنے کا چیلنج

استعفوں کا معاملہ، ترجمان کے پی حکومت کا ناراض ارکان کو سامنے آکر مخالفت کرنے کا چیلنج . کسی کا پارٹی موقف کے ساتھ اتفاق نہیں ہے تو سامنے آئے دیکھیں گے، بیشتر اراکین اسمبلی پارٹی کے فیصلے پرعمل کریں گے، بیرسٹر سیف

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے استعفوں کے معاملے پر ناراض ارکان کو سامنے آکر مخالفت کرنے کا چیلنج دے دیا .

ایک نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر سیف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں کچھ ارکان کی پارٹی سے ناراضی سے انکار کیا تاہم ناراض ارکان کو سامنے آنے کا چیلنج دے دیا . صحافی کے سوال کے جواب میں کہاکہ کسی کا پارٹی موقف کے ساتھ اتفاق نہیں ہے تو سامنے آئے دیکھیں گے . انہوں نے کہا کہ بیشتر اراکین اسمبلی پارٹی کے فیصلے پرعمل کریں گے، جو بھی فیصلہ ہوگا، سامنے آجائے گا، اس پر عمل کریں گے . خیال رہے کہ سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے .

. .

متعلقہ خبریں