حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار اسکیم کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک اور شاندار اسکیم کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ’روشن اپنا گھر‘ پروگرام کا افتتاح کریں گے ، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سینیٹر فیصل فیصل جاوید نے بتایا کہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے روشن اپنا گھر پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ، وزیراعظم عمران خان جمعے کو یہ منصوبہ لانچ کریں گے ، یہ منصوبہ وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے اشتراک سے شروع کیا جا رہا ہے ، جس کے تحت اوورسیز پاکستانی گاڑی کے ساتھ گھر بھی خرید سکیں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید خان نے مزید بتایا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے صرف 11 ماہ میں 2 بلین ڈالرز پاکستان بھیجے گئے ، جس پر ہمارے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کے شاندار ردعمل پر مبارکباد دیتے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو مزید مراعات دینے کا اعلان کیا تھا ، بیرون ملک پاکستانیوں کی سہولت کے لیے نیشنل ریمٹنس لائلٹی پروگرام کا اجرا کیا جائے گا ، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملکی ترسیلات زر میں اضافے سے متعلق اجلاس ہوا ، اس دوران وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا بیش قیمت اثاثہ ہیں ، ترسیلات زر کا ملکی معیشت کے استحکام میں کلیدی کردار ہے ، اس لیے وطن کی تعمیر و ترقی میں حصہ ڈالنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دیں گے ، جس کے لیے شرح نمو ، زرمبادلہ و دیگر معاشی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کی جائے ، ترسیلات زرکے مختلف شعبوں میں مستقبل کے اہداف مرتب کرکے حکمت عملی تشکیل دی جائے۔

Recent Posts

حنا خان کی کیموتھراپی سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو وائرل، والدہ رو پڑیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے…

3 mins ago

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی…

21 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ…

32 mins ago

تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، سید مراد علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے…

34 mins ago

شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے: عدالتی فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی…

43 mins ago

پارٹی اختلافات، عمران خان نے دونوں گروپوں کو ملاقات کیلئے بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مبینہ اختلافات پر بانی…

47 mins ago