آئی ایم ایف سے پاکستان کو 2 اعشاریہ 75 ارب ڈالر مل گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف سے پاکستان کو 2 اعشاریہ 75 ارب ڈالر کی رقم موصول ہوگئی ، زرمبادلہ کے ذخائر 27 اعشاریہ 4 ارب ڈالر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کی ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کو 2 اعشاریہ 75 ارب ڈالر منتقل کردیے ہیں ، آئی ایم ایف نے پاکستان سمیت رکن ممالک کے لیے نئے فنڈز کی منظوری دی ، جس کے بعد پاکستان کو 2 اعشاریہ 75 ارب ڈالر منتقل کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 27 اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ مرکزی بینک کے ریزرو 20 اعشاریہ 4 بلین ڈالر ہو گئے ہیں ، 20 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کے ذخائر 3 اعشاریہ 5 ماہ کی درآمدات با آسانی پورا کر سکتے ہیں جب کہ پاکستان نے 16 اعشاریہ 4 ارب سے 27 اعشاریہ 4 ارب ڈالر صرف 3 سال میں پورے کیے۔

واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے ممبر ممالک کے لیے 650 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کا اعلان کیا گیا تھا ، آئی ایم ایف کے اس فیصلے سے پاکستان کو بھی 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز ملنے کا امکان تھا ، اس سلسلے میں آئی ایم ایف کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ رکن ممالک کو کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لیے فنڈنگ میں اضافہ کیا گیا ، جس کے تحت ترقی پذیر اور غریب ممالک کو 275 ارب ڈالرز فراہم کیے جائیں گے ، تمام ممبر ممالک کے لیے فنڈنگ 23 اگست سے دستیاب ہو سکے گی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے فنڈنگ کی منظوری دے دی۔

دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں ذرائع وزارت خزانہ سے معلوم ہوا کہ پاکستان کو اگست کے دوران آئی ایم ایف، عالمی بینک اور اے ڈی بی سے ساڑھے 4 ارب ڈالرتک قرض ملنے کا امکان ہے ، یہ رقم کورونا ویکسین، سیفٹی باکسز، سرنجز کی خریداری کی مد میں ملے گی ، عالمی ادارے پاکستان کو یہ قرض آسان شرائط پر فراہم کردہے ہیں ، اس ضمن میں آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر اور عالمی بینک سے 1 ارب ڈالرقرض ملے گا جب کہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کا قرض دے گا۔

Recent Posts

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی…

15 mins ago

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ…

27 mins ago

تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، سید مراد علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے…

28 mins ago

شادی کے وقت یا علیحدگی سے قبل بیوی کو دیے گئے تحائف واپس نہیں لیے جاسکتے: عدالتی فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ شادی کے وقت یاعلحیدگی سے قبل بیوی…

37 mins ago

پارٹی اختلافات، عمران خان نے دونوں گروپوں کو ملاقات کیلئے بلا لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں مبینہ اختلافات پر بانی…

41 mins ago

لاہور ہائیکورٹ کا پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی بنانے کا حکم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کو شہباز گل کے بھائی کی بازیابی یقینی…

46 mins ago