آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی، شیخ رشید


لاہور (قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج چھڑی بدلی، 30 جنوری تک الیکشن کی گھڑی بھی بدلے گی۔شیخ رشید نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت میں آنے اور اسے لانے والے دونوں پشیمان ہیں، گوٹی پھنس گئی ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 4 ماہ سے پنجاب اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، عدم اعتماد اور گورنر راج ممکن نہیں۔شیخ ریشد نے کہا کہ اسمبلیاں تحلیل ہوگئیں تو ایک سال میں 2 الیکشن کے نہ پیسے ہیں نہ منصوبہ بندی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تنہا 13 پارٹیوں کی سیاست دفن کردی، فضل الرحمان کے بیان نے ان کو رسوا کردیا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ معیشت ہی قومی سلامتی ہے، جس پر کوئی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ 77 وزراء خزانے پر بوجھ ہیں، 8 مہینے سے فاقہ کشی اور مہنگائی اور اب آئی ایم ایف کا جواب ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو لندن دوائی لینے گئے تھے وہ اب نیو ایئر کی چھٹیاں منا رہے ہیں، الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، جی کا جانا ٹھہر گیا۔

Recent Posts

پاکستان اور ایران کا سرحدی امور سمیت دہشتگردی کے چیلنجز سے مل کر نمٹنے پر اتفاق

مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…

7 mins ago

ماہرہ خان کو شاہ رُخ کی کونسی بات نے بےحد متاثر کیا؟

ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…

20 mins ago

دوسرا ون ڈے، نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک کو آرام دیئے جانے کا امکان

میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…

23 mins ago

عاصم منیر 2027 تک آرمی چیف رہیں گے، خواجہ آصف

پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…

32 mins ago

بی این پی مینگل کے رہنماوں اختر لانگو، شفیع محمد کی ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…

45 mins ago

قومی اسمبلی؛ حامد رضا انسانی حقوق، عامر ڈوگر مذہبی امور کے چیئرمین منتخب

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…

51 mins ago