اعظم سواتی کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کا مزید 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔سینیٹر اعظم سواتی کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج محمد شبیر کے سامنے پیش کیا گیا۔
عدالت نے اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دسمبر تک توسیع کر دی ہے۔اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کرنے کی وکیل کی درخواست بھی منظور کر لی گئی ہے۔جج محمد شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ حکم تک اعظم سواتی کو عدالت میں پیش نہ کیا جائے، ان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا جائے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ حکم میں لکھ دیں اعظم سواتی کے وکیل کی درخواست پرانہیں عدالت میں پیش نہیں کیاگیا۔واضح رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چک شہزاد کے فارم ہاؤس سے اتوار کی صبح متنازع بیان پر تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف تضحیک اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ سائبر کرائم ونگ میں ایف آئی اے کے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

Recent Posts

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد تک اضافہ متوقع

اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا، ذرائع اسلام آباد…

59 mins ago

ملک میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

آئل اور گھی کی فی کلو قیمت میں 70 سے 75 روپے کی کمی ریکارڈ…

1 hour ago

ایک اور گاڑی کی قیمت میں ساڑھے 7 لاکھ روپے تک کمی کردی گئی

گاڑی کی نئی نظر ثانی شدہ قیمت 39 لاکھ روپے مقرر کردی گئی اسلام آباد…

1 hour ago

سولر پینل کی قیمتوں میں 65 فیصد کمی، گزشتہ سال کی نسبت کتنی بچت ہوگی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی مارکیٹ کے زیر اثر پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتوں میں…

1 hour ago

امریکا نے چینی الیکٹرک گاڑیوں اور سولر پینل پر 100 فیصد ٹیکس عائد کردیا

اقدام کا مقصد امریکی شہریوں کے روزگار کا تحفظ ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس امریکا (قدرت…

2 hours ago

سولر پینلز کے بعد بیٹریوں کی قیمتوں میں بھی ہزاروں روپے کمی

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے ریلیف کا ایک اور ٹھنڈا جھونکا اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سولر…

3 hours ago