یوکرینی نائب وزیر خارجہ کا ہائی جیک طیارہ ایران لے جانے کا دعویٰ، ایران بھی میدان میں آ گیا ،واضح اعلان کر دیا

تہران(قدرت روزنامہ)یوکرینی نائب وزیر خارجہ نے دعویٰ کیاہے کہ ان کے طیارے کو کابل ایئر پورٹ سے ہائی جیک کرنے کے بعد مبینہ طور پر ایران لے جایا گیاہے جس پر ایران کی سول ایوی ایشن کا بیان سامنے آ گیاہے جس میں دعویٰ کی سختی سے تردید کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ کی جانب سے کچھ دیر قبل دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغانستان میں یوکرینی باشندوں کے انخلاءکیلئے جانے والے طیاری کو نامعلوم افراد کی جانب سے ہائی جیک کیا گیا اور پھر یہ طیارہ نامعلوم مسافروں کے ساتھ مبینہ طور پر ایران کی طرف گیا ہے ۔ایرانی سول ایوی ایشن کے ترجمان محمد حسن زیبخش نے یوکرینی نائب وزیر خارجہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہناتھا کہ” کل رات یوکرینی طیارہ ایرانی شہر مشہد مقدس میں ایندھن بھرنے کی غرض سے اترا اور ایندھن بھرنے کے بعد فوری طور پر کیف کیلئے روانہ ہوگیا۔یاد رہے کہ طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھا لیا ہے جس کے بعد امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک اپنے باشندوں اور سفارتی عملے کو نکالنے کیلئے فضائی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

Recent Posts

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

4 hours ago

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

4 hours ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

5 hours ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

5 hours ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

5 hours ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

6 hours ago