کراچی(قدرت روزنامہ) سی ویو پر پھنسے غیر ملکی جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کا آپریشن کامیاب ہوتے ہوتے ناکام ہوگیا۔ ’ہینگ ٹونگ‘ جہازکوکھینچنے والا رسہ ٹوٹ گیا جس کے باعث پھر سے ساحل کی جانب آنے لگا۔نجی ٹی و ی جیو نیوز کے مطابق ہینگ ٹونگ 77 کو کھینچنے والا رسہ ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے سمندر کی طرف جانے والا جہاز ایک بار پھر ریت کی طرف سرکنا شروع ہوگیا تاہم جہاز کو سمندر میں لے جانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔قبل ازیں ریسکیو آپریشن کے انچار ج نے بتایا تھا کہ پیر کو کوشش کے دوران جہاز پرانی جگہ سے 1000 فٹ سمندر کی طرف آگیا تھااور جہاز کا رخ بھی تبدیل کرکے سمندر کی طرف کردیا گیا تھا مگر سمندری مد و جزر کی وجہ سے پیر کو آپریشن روکنا پڑا تھا۔خیال رہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے مطابق یہ جہاز 21 جولائی کو کراچی کے ساحل پر پھنس گیا تھا۔کارگو جہاز ہونے کی وجہ سے اس پر کنٹنیر لدے ہوئے ہیں۔کے پی ٹی کے مطابق خراب موسم کے باعث جہاز کے لنگر خراب ہوئے اور اس نے آہستہ آہستہ کم گہرے پانی کی جانب بڑھنا شروع کر دیا اور آخر کار ساحل پر آ کر پھنس گیا۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ میں ردوبدل اور اضافے کا فیصلہ…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کی…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)جب دفتر جاتے ہوئے راستے میں آپ کو یاد آئے کہ لنچ باکس…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ…
لاہور (قدرت روزنامہ)شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس ہسپتال پہنچ گئیں۔اداکارہ نرگس…