عمران خان کا آئندہ ہفتے اہم ترین اعلان متوقع

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اہم اعلان آئندہ ہفتے کریں گے . پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان نے کے پی اور پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس بھی طلب کر لیے،

کے پی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جمعے جبکہ پنجاب پارلیمانی پارٹی اجلاس ہفتے کو ہو گا .

عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال میں اپنی حکمت عملی سے ارکان کو آگاہ کریں گے اور دونوں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کو اسمبلیاں تحلیل کرنے پر اعتماد میں لیں گے جس کے بعد وہ ہفتے کے روز اہم اعلان کریں گے . واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے راولپنڈی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں عمران خان نے کہا تھا کہ ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے، اسمبلیوں سے نکلنے کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان مشاورت سے ہو گا . انہوں نے کہا تھا کہ میں نے وزرائے اعلی سے بات کی ہے، پارلیمنٹری پارٹی سے بھی مشاروت کر رہا ہوں، آنے والے دنوں میں اعلان کریں گے کہ کس دن ساری اسمبلیوں سے باہر نکل رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں