فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کر کے عہدہ سنبھالنے پر مبارک پیش کی ہے . منگل کو ہونے والی گفتگو میں وزیراعظم نے کہاکہ بہادر پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے .

شہباز شریف نے کہاکہ پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ وارانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے . وزیراعظم نے کہاکہ پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا . وزیراعظم نے کہاکہ مادر وطن کے تحفظ وسلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد وراہنمائی فراہم فرمائے . وزیر اعظم نے کہاکہ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لئے ہمارا بھرپور تعاون آپ کومیسر رہے گا . آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمنائوں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا . دوسری جانب سابق آرمی حیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے کہاہے کہ وہ کوئی کتاب نہیں لکھ رہے اور نہ ہی ایسا ارادہ ہے ، کتاب لکھنے کی صورت میں کسی تناز ع کا شکار نہیں ہونا چاہتا . جی ایچ کیو میں نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو کمان سونپنے کی تقریب میں جب سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویزکیانی سے صحافیوں کی بات چیت ہوئی تو ایک صحافی نے ان سے کہاکہ آپ کب کتاب لکھ رہے ہیں ، آپ نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ اپنے فوجی کیریئر اور ملکی صورتحال پر کتاب لکھونگا جس پر اشفاق پرویز کیانی نے کہاکہ میرا کتاب لکھنے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ میں نے ایسی کوئی بات کی تھی کیونکہ کتاب لکھنے کی صورت میں ایک نیا تنازع شروع ہوسکتا ہے اور میں کسی تنازع کا شکار نہیں بننا چاہتا اسی لئے آپ لوگوں (میڈیا)سے دور رہتا ہوں . ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ میری طبیعت ٹھیک ہے ، کچھ عرصہ پہلے مسئلہ ہوا تھا اب اللہ کا شکر ہے میں ٹھیک ہوں .

. .

متعلقہ خبریں