وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن کو 15 ارب کے اجراء کی منظوری دے دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی .

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا .

اجلاس میں ای سی سی نے ای سی پی کو 15 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی . ای سی سی اعلامیے کے مطابق ای سی پی کو 5 ارب روپے فوری طور پر جبکہ 10 ارب روپے بعد میں جاری کیے جائیں گے .

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 3 سرکاری بجلی گھروں کو 93 ارب روپے کی ادائیگیوں کی بھی منظوری دی گئی .

ای سی سی کے مطابق 3 سرکای بجلی گھروں کو ادائیگی نجی بجلی گھروں کے برابر ٹیرف پر کی جائے گی . اجلاس میں

وزارت ہائوسنگ و ورکس کو 55 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی .

اعلامیے کے مطابق اس گرانٹ سے گوجرہ اور ڈی آئی خان میں ترقیاتی اسکمیں مکمل کی جائیں گی .

. .

متعلقہ خبریں