بشریٰ انصاری کی والدہ انتقال کرگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) معروف سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارہ اسما عباس کی والدہ انتقال کرگئیں . والدہ کی وفات کی اطلاع بشری انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے دی، انہوں نے مرحومہ والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ محمودہ خانم جہانِ فانی سے کوچ کرگئی ہیں .

اس کے علاوہ اداکارہ نے ایک اور پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری پیاری بہن سنبل اور والدہ اللہ کے گھر میں ہیں ساتھ ساتھ . اداکارہ نے مداحوں سے دونوں کی مغفرت کے لیے دعا کی درخواست بھی کی . خیال رہے کہ اداکارہ کی والدہ گزشتہ کئی عرصے سے علیل تھیں اور ہسپتال میں زیر علاج تھیں .

. .

متعلقہ خبریں