کوئٹہ سردی کی شدت میں اضافہ، گیس پریشر میں کمی سے خواتین کو گھریلو امور میں دشواری


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور نواحی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس پریشر میں کمی اور بندش کا سلسلہ بدستور جاری رہنے کی وجہ سے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور لوگ مختلف علاقوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے اس طرح کے اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج نظر آرہے ہیں اور مختلف سڑکوں اور مقامات پر روڈ بلاک کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروارہے ہیں کیونکہ گیس پریشر میں کمی اور بندش کی وجہ سے خواتین کو امور خانہ داری اور سردی سے بچا کے لئے بزرگ شہریوں، بچوں اور خواتین کو محفوظ رہنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے . انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان شمالی اضلاع میں موسم سرد رہنے کا امکان صوبائی دارالحکومت میں مطلع صاف اور خنکی ہے،صوبے میں کہی بھی بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق قلات منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ کیساتھ صوبے کا سرد ترین علاقہ ریکارڈصوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 2 جبکہ زیارت میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ،نوکنڈی میں درجہ حرارت 9 جبکہ سبی میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ،گوادر میں درجہ حرارت 7جبکہ جیونی میں 5ڈگری سینٹی گریڈ،تربت میں درجہ حرارت 13 جبکہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں