فلمساز شہربانو سادات افغانستان سے فرار ہونے میں کامیاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)طالبان کی افغانستان میں فتح کے بعد کانز فلم فیسٹول میں ایوارڈ جیتنے والی افغان فلمساز شہر بانو سادات فرانسیسی حکام کی مدد سے افغانستان سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں۔زشتہ ہفتے امریکی جریدے سے بات کرتے ہوئے افغان فلمساز شہربانو سادات نے طالبان کی افغانستان میں فتح کے بعد کابل سے فرار ہونے کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا کہ وہ کیسے ملک چھوڑنے میں کامیاب ہو ئیں۔رپورٹ کے مطابق افغان فلم ساز کے پروڈیوسر کٹجا ایڈومیٹ نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ شہر بانو سادات ، جنہوں نے 2016 میں اپنی پہلی فیچرفلم ’دی رورل افغانستان سیٹ ولف اینڈ شیپ‘ کے لیے کانز فیسٹول میں ٹاپ ڈائریکٹرز کا فورٹ نائٹ ایوارڈ جیتا تھا اور تین سال بعد اپنی اگلی زبردست فالو اپ فلم ’ دی اورفنیج ‘ کے ساتھ دوبارہ منظر عام پر آئیں ،وہ اب افغانستان چھوڑ چکی ہیں ۔دنیا بھر کے لوگوں اور فرانسیسی حکومت کی مدد سےشہربانو نے کئی دنوں کی کاوشوں کے بعد طالبان کی چوکیوں سے گزرتے ہوئے اپنے خاندان کے9 افراد کے ساتھ ہوائی اڈے پر پہنچیں ، جہاں فرانسیسی فوجیوں نے ان کی اور ان کےخاندان کی دیکھ بھال کی۔ایڈومیٹ نےمزید بتایا کہ شہربانو سادات کے ساتھ اس وقت بات چیت مشکل ہے ، لیکن انہوں نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس وقت ابوظہبی میں ہیں اور جلد وہاں سے یورپ جارہی ہیں۔سادات کے افغانستان سے باہر رہنے والے ان کے دوستوں کی اس بارے میں تشویش بڑھتی جا رہی تھی کیونکہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران شہربانو سادات نے کابل چھوڑنے کی کئی کوششیں کیں لیکن کابل کے حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ایک اور ممتاز افغان فلمساز ساحرہ کریمہ بھی سلوواکین ، ترکی اور یوکرائنی حکومتوں کی مدد سے ملک چھوڑ کرگئی ہیں اور اب یوکرین کے دارالحکومت کیو میں محفوظ ہیں۔

Recent Posts

بجٹ کی وجہ سے کتنے کروڑ لوگ خط غربت سے نیچے جائیں گے،مفتاح اسماعیل تنخواہ دار طبقے کی آواز بن گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ کی…

20 mins ago

دوران عدت نکاح کیس: ایک ماہ میں فیصلے کے حکم کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )دوران عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی…

42 mins ago

حنا خان کی کیموتھراپی سے قبل بال کٹوانے کی ویڈیو وائرل، والدہ رو پڑیں

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے کیموتھراپی سیشن سے…

48 mins ago

کیا ہم اپنی بے عزتی کیلئے یہاں بیٹھے ہیں،چیف جسٹس پاکستان بنچ پر اعتراض اٹھانے والوں پر برہم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن ٹربیونلز کی تشکیل کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی…

1 hour ago

رمضان شوگر مل ریفرنس: حمزہ شہباز کی حاضری معافی کی درخواست منظور

لاہور (قدرت روزنامہ ) احتساب عدالت نے رمضان شوگر مل ریفرنس میں سابق وزیر اعلیٰ…

1 hour ago

تھر کے کوئلے نے پاکستان کی قسمت بدلنا شروع کردی ہے، سید مراد علی شاہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کے…

1 hour ago