وزیر اعلٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے سمیت تمام آپشنز پر غور کر لیا،عطاء تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتی اراکین کی بڑی تعداد کسی صورت اسمبلی کی تحلیل نہیں چاہتی۔ عطاء تارڑ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے،وزیراعلٰی کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور اعتماد کا ووٹ لینے سمیت تمام آپشنز پر غورکر لیا۔
ہمارا ان سے رابطہ ہوا ہے اور وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اپنے تحفظات کا اظہار کریں گے کہ عمران خان کی مقبولیت میں کمی آئی ہے۔ جبکہ گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کی،پنجاب کی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ارکان پنجاب اسمبلی میں اضطراب پایا جاتا ہے،پنجاب اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔

عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ نہ ڈالا جائے،ہم ہر حربہ استعمال کریں گے اور پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں ہوں دیں گے۔پنجاب اسمبلی کے ارکان،اسمبلی کو تحلیل کرنے کے حق میں نہیں،ان میں بہت سارے ارکان ہمارے ساتھ رابطے میں بھی ہیں۔سب کا مؤقف ہے کہ پنجاب اسمبلی کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے وفد اور حمزہ شہباز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی،آئین کے مطابق اسمبلی مدت پوری کریں۔
اس موقع پر حسن مرتضٰی نے کہا کہ آصف زرداری کا ویژن ہے جمہوریت اور اداروں کو مضبوط ہونا چاہیے،پہلی بار اپوزیشن کہہ رہی ہے کہ حکومت کرو اور حکومت کہہ رہی ہے کہ ہم اقتدار سے الگ ہو رہے ہیں،جو چور دروازے سے آتا ہے وہ اس طرح بھاگنا چاہتا ہے۔

Recent Posts

میک اپ کے بغیر ہی بہت اچھی لگتی ہوں، یمنیٰ زیدی

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی موجودہ ٹاپ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے خود ہی اپنی خوبصورتی…

3 mins ago

امریکا نے نئے آئی ایم ایف بیل آؤٹ کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان نے معاشی…

6 mins ago

کوئٹہ کے شہری سراپا احتجاج کیوں ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ان دنوں احتجاج کی زد میں ہے۔…

16 mins ago

یورپ کے 12 ممالک میں پاکستان کے پرچم نظر آئیں گے لیکن کیسے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سیاحت کے اعتبار سے دنیا کے پسندیدہ ممالک میں سے ایک…

27 mins ago

داد رسی نہ ہوئی تو ریل گاڑیاں روک دیں گے، صدر کسان اتحاد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پچھلے کئی روز سے پنجاب کے کسان احتجاج کر رہے ہیں جن…

30 mins ago

ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے لیے صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے، صدر مملکت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صدر آصف علی زرداری نے صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات شروع…

37 mins ago