پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس، آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائیگا

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے سلسلے میں آج کراچی میں نشتر پارک اور اطراف کے علاقوں کو پیپلز پارٹی کے پرچموں اور بینرز سے سجا دیا گیا ہے۔

یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔

نشتر پارک میں یوم تاسیس کی مناسبت سے ہونے والے جلسے سے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ تیس نومبر 1967 کو لاہور میں پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی گئی، ذوالفقار علی بھٹو اس جماعت کے پہلے چیئرمین منتخب ہوئے، روٹی ، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر پیپلز پارٹی نے ہر گھر میں جگہ بنائی۔

اسلام ہمارا دین، جمہوریت ہماری سیاست، طاقت کا سرچشمہ عوام ، سوشلزم ہماری معیشت کے منشور کے ساتھ پیپلز پارٹی نے 1970 کے عام انتخابات میں مغربی پاکستان میں زبردست کامیاب حاصل کی۔

پیپلز پارٹی نے کئی نشیب و فراز دیکھے، جنرل ضیاء اور مشرف دور میں پیپلز پارٹی کو سختیاں برداشت کرنی پڑیں جبکہ آج کے حلیفوں نے ماضی میں پیپلز پارٹی کے گرد گھیرا تنگ رکھا۔

55 برس بعد بھی پیپلز پارٹی نے چاروں صوبوں میں اپنی جڑوں کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

Recent Posts

جب بھی محبت ہوئی کسی سے چھپائی نہیں، شمین خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شمین خان نامور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہیں ہم نے بہت…

1 min ago

کانسی کا تمغہ جیتنے والے حیدر علی گولڈ میڈل کیوں نہ جیت سکے؟اتھلیٹ نے وجوہات بتا دیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیرالمپکس گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتنے والے ایتھلیٹ…

16 mins ago

پی ڈی ایم حکومت میں آئی ایم ایف چاہتا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے، اسحاق ڈار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں ایک تقریب…

24 mins ago

چیمپیئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور سب ٹیمیں شرکت کریں گی، چیئرمین پی سی بی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے…

37 mins ago

حکومتی اقدامات کی بدولت روپے کی قدر مستحکم ہو رہی ہے، بلال اظہر کیانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما بلال اظہر کیانی نے کہا ہے…

54 mins ago

کہا گیا کہ جلسہ 8 ستمبر کو کرلیں مگر اب راستے بند کیے جارہے ہیں، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ…

1 hour ago