80 فیصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع میسر نہیں: احسن اقبال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 80 فیصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع میسر نہیں ہیں .

اعلیٰ تعلیم پر انٹرنیشنل سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے سینٹر آف ایکسیلینس قائم کیا ہے .

وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی نوجوان کا حق ہے کہ اسے تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں .

احسن اقبال نے کہا کہ ویژن 2010ء اور 2025ء میں تعلیم کے فروغ کو ترجیح میں رکھا گیا ہے .

انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹیوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں اور کارپوریٹ گورننس کا نظام لا رہے ہیں .

احسن اقبال نے یہ بھی کہا ہے کہ یونیورسٹیوں کے لیے 7 نکاتی فریم ورک بنایا ہے .

. .

متعلقہ خبریں