اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پیاری والدہ کے پاؤں کو آخری مرتبہ چھو لیا۔ والدین ایک ایسی نعمت ہے جب یہ دنیا چھوڑ چلے جاتے ہیں تب ان کی اہمیت کا زیادہ احساس ہوتا ہے کیونکہ یہ ہی وہ ہستی ہیں جن سے ہماری زندگی میں رنگ بھرے ہوئے ہیں اور ان کے ہونے سے ہی اولاد ہنستی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم ان مہوکر اداکاروں کا ذکر کرنے جا رہے ہیں جن کے ماں باپ دنیا سے رخصت ہو گئے تو ان کی کیا حالت ہے۔
اقرا عزیز:
اپنی معصومیت اور چلبلے انداز سے پاکستانیوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ اقرا آج کل نجی مصروفیت کی وجہ سے ڈراموں سے دور ہیں پر وہ کہتی ہیں کہ والد اب اس دنیا میں تو نہیں۔
اگر مجھے ماضی میں جانے کا موقعہ ملا تو اپنے ابو سے ملوں گی کیونکہ میں یہ چاہتی ہوں کہ اب وہ ہم میں نہیں مگر انہیں اپنے ساتھ لے کر چلوں تاکہ وہ میری کامیابی دیکھیں اور فخر محسوس کر سکیں۔
بشریٰ انصاری:
پاکستان کی مایاناز اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی والدہ گزشتہ روز طویل علالت کے بعد انتقال کر گئی ہیں جس نے انہیں گہرا صدما دے دیا ہے۔اب انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں والدہ کے پاؤں کو چھو رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ میری امی کے خوبصورت پاؤں میرے ہاتھ میں، اب کہاں۔
یہی نہیں گزشتہ روز انہوں نے اس افسوسناک واقعے کی خبر انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے مداح اور عوام تک پہنچائی۔ ساتھ ہی ساتھ کہا کہ بہت لمبی بیماری کے بعد میری والدہ محمودہ خانم انتقال کر گئیں۔ اب وہ میری بہن سنبل سے مل سکیں گی۔ الوداع میری امی جان۔
آغاعلی:
اداکارہ حنا الطاف کے شوہر آغا پاکستانی ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں لیکن ان کے والد ان سے بھی بڑے اداکار تھے جن کا نام آغا سکندر تھا جو کہ 80 کی دہائی کی کامیاب ترین اداکار تھے۔ بہرحال آغا جس وقت بہت چھوٹے تھے تو ان کے بابا دنیا سے رخصت ہو گئے۔
اپنے ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ میری یہ خواہش ہے کہ اداکاری، دکھنے میں اور عادات کے لحاظ سے میں اپنے والد کی طرح لگوں اور یہی میری سب سے بڑی خواہش ہے۔یہی نہیں بلکہ میرے رول ماڈل بھی وہی ہیں۔
ایمن اور منال خان:
ایمن اور منال پاکستانی شوبز انڈسٹری کی 2 جڑوا بہنیں ہیں جو کسی تعارف کی محتاج نہیں کیونکہ پاکستان کا بچہ بچہ انہیں پسند کرتا ہے۔ بڑی بہن ایمن کی شادی کے کچھ سالوں بعد ان کے والد انتقال کر گئے تھے جس پر یہ ٹوٹ گئی تھیں۔ والد کی وفات کے بعد ایمن خان نے بابا کے ہمرہ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔
اور کہا کہ آپ میرا پہلا پیار ہیں، اور زندگی بھر آپ کی کمی محسوس ہو گی۔ اللہ پاک آپکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ یہی نہیں کئی مرتبہ دیکھا گیا ہے کہ یہ دونوں بہنیں والد کا ذکر آنے پر رو جاتی ہیں۔
حنا الطاف خان:
لڑکیاں دنیا میں جس شخص پر سب سے زیادہ بھروسہ کرتی ہیں وہ کوئی اور نہیں بلکہ ان کے والد ہیں۔ جنوری 2022 میں جب والد انہیں چھوڑ کر گئے تو انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری زندگی کے سب سے طاقتور انسان جنہیں میں جانتی تھی، میرے والد اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ آپ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ ان کیلئے دعا کیجئے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…
لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…
لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کےوفد نے جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا…