عمران خان کی پاک فوج کی نئی قیادت کو عہدے سنبھالنے پر مبارکباد

لاہور(قدرت روزنامہ)سابق وزیر اعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بانی پاکستان کے فرمان کو شیئر کرتے ہوئے جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سید عاصم منیر کو مبارکباد کا پیغام جاری کردیا . تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی بننے پر مبارکباددی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جنرل سید عاصم منیر کو بھی نیا چیف آف آرمی سٹاف بننے پر مبارکباددی ہے .

اپنے ٹوئٹ میں عمران خان کاکہناہے کہ امید ہے نئی ملٹری لیڈرشپ ریاست اور قوم کے درمیان خلیج کو کم کرے گی ،ان کاکہناتھا کہ ریاست کی طاقت اس کے لوگوں سے حاصل ہوتی ہے .

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کےمنصب سنبھالنےپرجنرل ساحرشمشادمرزا اورجنرل سیّدعاصم منیر کومبارکبادپیش کرتاہوں . امیدہےکہ نئی عسکری قیادت ملت وریاست کےمابین گزشتہ8ماہ میں جنم لینےوالےاعتمادکےفقدان کےخاتمےکی سبیل کرےگی . قوتِ ریاست عوام ہی سےکشید کی جاتی ہے

. .

متعلقہ خبریں