ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی

کراچی(قدرت روزنامہ) ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو ہوگی، ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔
محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی تکنیکی معاونت کے لیے موجود تھے۔ اجلاس کے بعد چئیرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے کسی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی، جبکہ یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔

اس سے قبل ماہرین فلکیات نے بتایا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی، پاکستان میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 14 گھنٹے سے زائد تھی۔ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کی صبح 5 بج کر 17 منٹ پر ہوئی، کراچی میں 7 بجکر 58 منٹ جبکہ کوئٹہ میں ساڑھے 8 بجے تک چاند نظر آنے کا امکان تھا، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ خلیجی ممالک میں عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل کو ہوگی۔ دنیا کے بیشتر ممالک میں عید الاضحیٰ 20 جولائی کو منائی جائے گی، جبکہ پاکستان سمیت کچھ ایشیائی ممالک میں عید الاضحیٰ 21 جولائی کو ہوگی۔

Recent Posts

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکڑانک میڈیا پر عدالتی رپورٹنگ پر پابندی…

10 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک ہم منصب سے ملاقات

دوشنبے(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے دو شنبے میں تاجک ہم منصب قاہر رسول زادہ…

29 mins ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی، انڈیکس 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی کے نتیجے میں 100 انڈیکس 80 ہزار…

38 mins ago

شیر افضل مروت کے ’ہتھنی‘ سے تشبیہ دیئے جانے پر فواد چوہدری کا جواب بھی آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا شیر افضل مروت کی تنقید…

42 mins ago

اڈیالہ جیل میں دہشتگردی سے نمٹنے کی بڑی مشق آج ہوگی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دہشتگردوں سے نمٹنے کی بڑی مشق آج کی جائے…

50 mins ago

آبپارہ کیس:بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان بری

اسلام آ باد(قدرت روزنامہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تھانہ آبپارہ میں…

52 mins ago