جنرل باجوہ نے مجھے کہا کہ ہم چار جرنیل پی ٹی آئی پر قربان ہوگئے،عاصمہ شیرازی کے دعوے پرسوشل میڈیاصارفین نے کیاکہا؟جانیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عاصمہ شیرازی نے اپنے وی لاگ میں دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ نے میرے ایک سوال پر بڑے دکھی دل کیساتھ جواب دیا تھا کہ ہائبرڈ رجیم اور عمران نیازی کی سپورٹ کیوجہ سے ہم چار جرنیل قربان ہوئے ہیں عاصمہ شیرازی کا کہناتھا کہ میں نے جنرل باجوہ سے کہا کہ آپ کو ہائبرڈ رجیم کی ذمہ داری لینا پڑے گی، یہ اتناسادہ معاملہ نہیں ہے اسکا جو نقصان ہوا ہے اسکا آپکو آگے تک جواب دینا پڑے گا۔ سینیر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے اس پر کہا کہ آپکی بات درست ہے جس طرح سے فوج کیساتھ پچھلے کچھ عرصے میں جو رویہ اختیار کیا گیا ہے ہم 4 جرنیل اس پہ قربان ہوئے ہیں۔
عمران میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ باجوہ صاحب کے حصے میں جو “عزت افزائی ” آئی وہ جو بویا اسی کو کاٹا کے مصداق ہے۔ قربان تو بیچارے وہ جرنیل ہوگئے جنہوں نے باجوہ صاحب کے بعد آرمی چیف بننا تھا۔پہلے تین سال کی ایکسٹینشن ان کا حق کھا گئی اور اب سارے جرنیل ان کی وجہ سے متنازعہ ہوگئے اور دلوں میں رنجشیں الگ سے آئیں۔
گل بخاری کاکہنا تھا کہ صدقے جاؤں ۔ اربوں روپے بنا کر اور ملک کو برباد کر کے “قربان” ہو گئے۔ مرتضیٰ ڈار نے تبصرہ کیا کہ کیا ہی اچھا ہوتا عاصمہ شیرازی نے خود یا کسی اور صحافی نے حضور سے احمد نورانی کی سٹوری بارے بھی کوئی لمبا چوڑا سوال کیا ہوتا اور اس بارے وہ یونہی بتا رہی ہوتیں۔ خیر اس قربان والے معاملے پر جس نے اپنا آئین توڑا اس پر تنقید کی بجائے جس کے لیے توڑا اس پر تنقید کی جارہی ہے۔
کاشف علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اگر ہائبرڈرجیم ہے تو پی ڈی ایم کی حکومت کونسل دیسی گھی سے بنی ہوئی ہے. سوشل میڈیاصارف وقار سیٹھ نے تبصرہ کیا کہ ادارے کا وقار ، بھرم ، عزت ، احترام ، ڈسپلن ، یونیٹی ، مقبولیت ، رعب و دبدبہ بھی قربان ہوا ہے۔

Recent Posts

خاتون نے 6 سال تک بستر پر پڑے شوہر کی دل سے دیکھ بھال کی، مگر پھر کیا ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملائیشیا کی ایک خاتون نے اپنے بستر پر پڑے شوہر کی دیکھ…

50 mins ago

فوجی سربراہان کی مدت ملازمت میں اضافہ کس تاریخ سے ہوگا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فوجی سربراہان کی مدت…

58 mins ago

کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان برف نہ پگھل سکی، بھارت ’سائبر تھریٹ‘ کی فہرست میں شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی جانب سے دیگر ممالک کے معاملات میں دخل اندازی ایک…

1 hour ago

خیبر پختونخوا کابینہ ارکان کی مراعات میں ہوش ربا اضافہ

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا اسمبلی نے خیبر پختونخوا کابینہ ممبران کے ہاؤس رینٹ مراعات میں اضافے…

1 hour ago

وینا ملک کے لیے بھارتی فلموں، شادی کی آفرز کی بھرمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کی معروف اداکارہ وینا ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ان…

1 hour ago

ہمت کارڈ: اب کون سے مسافر میٹرو، اورنج لائن میں مفت سفر کے مزے لے سکیں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں معذور افراد…

2 hours ago