کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب مبینہ طور پر خودکش دھماکہ ، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 2درجن سے زائد زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب مبینہ طور پر خودکش دھماکہ ، خاتون سمیت 4افراد جاں بحق جبکہ 2درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہیں ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو و دیگر نے بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹریک قریب کے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ، فورسز کے حوصلے بلند اور عزم مضبوط ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق بدھ کو بلیلی کے علاقے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 3افراد جاںبحق جبکہ دو درجن سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ، زخمیوں میں پولیس اہلکار سکندر خان ، منظور احمد ، محمد نواز ، گل جان ، بہرام خان ، عبدالحق ،فہیم خان ، جمیل احمد ، رحیم اکرم ، عامر بخش ، ضیاء الرحمن ، ہارون ، ادر بخش ، محمد حیات ، غلام قادر ، محمد نعیم ، نہال الدین ، شاہنواز کے علاوہ ظفر خان ، عمر خان ودیگر شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں خاتون زینب بی بی زوجہ ظفر، عدنان ، پولیس اے ایس آئی ابراہیم اور عمران شامل ہیں ۔ پولیس کے مطابق د کش دھماکے میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا،
دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑیاں بھی زد میں آگئی۔ڈی آئی جی پولیس اظفر مہسر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ خودکش تھا جس میں 25 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔انہوں نے کہا کہ دھماکے سے دو گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیس ٹرک کو رکشے نے ٹکر ماری ،دھماکے کے بعد پولیس ٹرک کھائی میں گرگئی، اس دوران پولیس جوان ٹرک کے نیچے آکر شہید ہوا۔ سول ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کے مطابق24زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا ہے جن میں پولیس اہلکار اور سویلین بھی شامل ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو ، صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران و دیگر نے خودکش حملے کی مذمت پولیس اہلکار، خاتون اور بچے کی ہلاکت پر افسوس اور اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کی ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث عناصر اور ان کے سرپرستوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے امن کے قیام کے لیے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

Recent Posts

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

15 mins ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

31 mins ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

48 mins ago

بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…

57 mins ago

بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان حکومت نے کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری کا عمل شروع…

1 hour ago

عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں ہونے والے دھماکے میں پریس کلب کے صدر…

1 hour ago