نئی سیاسی جماعت بنانےکی خبروں کے بعد گورنر پنجاب کا موقف بھی آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ) گورنرپنجاب چوہدری سرور نے نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبروں کی تردید کردی، گورنر ہاؤس لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ عبدالعلیم خان اور مجھ سمیت سب تحریک انصاف کا حصہ ہیں، نئی جماعت بنانی ہوتی تو تحریک انصاف کے عہدے چھوڑ چکے ہوتے . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ میرے یا علیم خان کی جانب سے نئی سیاسی جماعت بنانے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں .

پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر بات کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اس سٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں، اگر یہ واپس ہوا تو ملکی معیشت کا بڑا نقصان ہو گا . گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ اقلیتوں نے قیام پاکستان اور پنجاب کی پاکستان میں شمولیت کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، ملک کا آئین اقلیتوں کو برابر کے حقوق دینے کی پاسداری کرتا ہے . . .

متعلقہ خبریں